مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان منگل کی شام غیر وابستہ تحریک کے کوآرڈینیٹنگ بیورو کے دو روزہ اعلی وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے۔
انہوں نے باکو پہنچنے پر ٹویٹ کیا کہ "رکن ممالک کے تنوع کو دیکھتے ہوئے، غیر وابستہ تحریک نئے عالمی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے کثیرالجہتی اور اجتماعی سوچ کو بہتر بنانے کا ایک خاص موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورہ باکو سے خطے میں ایران کی ہمسائیگی کی پالیسی کو فروغ دینے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ باکو کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور فلسطین سے متعلق NAM کی بین الوزارتی نشست میں میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ باکو اجلاس میں تحریک کے رکن ممالک اور کچھ بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت متوقع ہے، جس کا مرکزی موضوع "غیر وابستہ تحریک: ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں متحد اور ثابت قدم" ہے۔
مذکورہ اجلاس میں NAM سربراہان کی آئندہ 19ویں سربراہی کانفرنس کی تیاریوں پرغور کیا جائے گا جو 2024 میں جنوری کی 15 سے 20 تک کمپالا اور یوگنڈا میں منعقد ہونے والی ہے۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور NAM کے بانڈنگ بانی اصولوں کے مطابق ترقی، انسانی حقوق، امن و سلامتی اور کثیرالجہتی کے فروغ اور تحفظ سے متعلق عالمی مسائل پر تحریک کے اصولی موقف کا جائزہ لیا جائے گا۔
غیر وابستہ تحریک(NAM) اپنے 120 رکن ممالک کے ساتھ، اقوام متحدہ کے بعد سب سے بڑا گروپ ہے، جو عالمی اور کثیر جہتی امور میں اپنا اہم کردارادا کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ